کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز میں اہم تفصیلات طلب کرلیں اور کہا بتایا جائے کتنے کیسز میں ملزمان بری یا سزا ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی ریپ ٹرائل اینڈانویسٹی گیشن ایکٹ 2021 پرعمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
طارق منصور ایڈووکیٹ نے بتایا بدقسمتی سے قانون موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا،پولیس اصلاحات کابھی قانون بنایا گیا مگر عمل نہیں ہوا ،یک سال سے حکومت جواب جمع نہیں کرائی جا رہی۔
طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائیاں بھی قانون کے مطابق نہیں چل رہیں، پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس بنائےجانے تھے، خاتون پولیس تفتیشی افسر تک تعینات نہیں کی جاتی اور واقعات روکنے اور تیزترین ٹرائل یقینی بنانےکی ہدایت دی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز میں اہم تفصیلات طلب کرلیں اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے ریپ کیسز پرفیصلوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے کتنے کیسز میں ملزمان بری یاسزاہوئیں، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 مئی کے لیے ملتوی کردی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


