اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

ہائی کورٹ نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پررپورٹ طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کم نہ ہونے پرمتعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پرہیں مگراشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔

عدالت نے سوال کیا کہ پیٹرول سستا ہوگیا تو دودھ کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی؟، لوگ گلا سڑا گوشت کھانے پر مجبورہیں، مٹی بھی فروخت کردی جاتی ہے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصںوعات میں کمی پرحکومت نے دودھ، دال چنا اورمرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے لئےکہا تھا مگر گراں فروشوں نے یہ احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں