پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پورشنز کے خلاف حکم دیا تو کراچی میں ہر دوسرا گھر توڑ دیا جائے گا، جسٹس عقیل احمد عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی غیر قانونی پورشن تعمیر کے کیس میں کہا کہ پورشنز کے خلاف حکم دیا تو اس شہر میں ہر دوسرا گھر توڑ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بفرزون کے علاقے میں غیر قانونی پورشن تعمیر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس بی سی اے سے پورشنز کی تعمیرات سے متعلق قانونی نکات طلب کرلیے اور کہا کہ بتایا جائے پورشنز کی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا قانون کیا کہتا ہے؟

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے پورشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تو کراچی میں بڑی تباہی مچ جائے گی، ایس بی سی اے بھی عدالتی احکامات کا غلط استعمال کرسکتا ہے، پورشنز کے خلاف حکم دیا تو اس شہر میں ہر دوسرا گھر توڑ دیا جائے گا۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں قانون کو دیکھنا چاہیے ، عدالت نے استفسار کیا کہ میں اپنے پلاٹ پر تین منزلہ عمارت بنالیتا ہوں تو آپ مجھے کیسے روک سکتے ہیں؟ تین بھائی اپنے لیے الگ الگ پورشن بنا لیتے ہیں تو کون ان کو روک سکتا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ مشاہدے میں آیا ہے پورشن کی تعمیر غیر قانونی نہیں ہے، تعمیرات ہی غیر قانونی ہورہی ہیں تو الگ بات ہے۔

عدالت نے مزید استفسار کیا اگر یہ خدشہ ہے پورشن بنا کر بیچ دیا جائے گا تو کیسے کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں؟ ایس بی سی اے کے پورشن کیخلاف قانون کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔

عدالت نےکیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں