بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کراچی میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی اور خستہ حالی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی اور خستہ حالی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ کیا سڑکوں اور گلیوں سے متعلق معاملات بھی ہائیکورٹس دیکھیں گی؟ انہوں نے کہا کہ عدالتیں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موجود ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گلیوں اور سڑکوں کی انتہائی خراب حالت کے باعث شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 3 مکمل طور پر کھود دی گئی ہے اور علاقے کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل کی سڑکوں اور گلیوں کی بحالی ٹاؤن چیئرمین کی ذمہ داری ہے، تاہم تعمیر و مرمت کا کام نہیں کیا جا رہا، لہٰذا عدالت ٹاؤن چیئرمین کو فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کا حکم دے۔

اس موقع پر جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی کا کام تو ہو رہا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عملی طور پر صورتحال مختلف ہے اور متاثرہ علاقے میں کوئی مؤثر کام نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد خالد نے سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنائے جانے کی توقع ہے۔

کراچی: شہر قائد میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی اور خستہ حالی کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ کیا سڑکوں اور گلیوں سے متعلق معاملات بھی ہائیکورٹس دیکھیں گی؟ انہوں نے کہا کہ عدالتیں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موجود ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گلیوں اور سڑکوں کی انتہائی خراب حالت کے باعث شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 3 مکمل طور پر کھود دی گئی ہے اور علاقے کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل کی سڑکوں اور گلیوں کی بحالی ٹاؤن چیئرمین کی ذمہ داری ہے، تاہم تعمیر و مرمت کا کام نہیں کیا جا رہا، لہٰذا عدالت ٹاؤن چیئرمین کو فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کا حکم دے۔

اس موقع پر جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی کا کام تو ہو رہا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عملی طور پر صورتحال مختلف ہے اور متاثرہ علاقے میں کوئی مؤثر کام نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد خالد نے سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج ہی سنائے جانے کی توقع ہے۔

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں