تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ، عدالت کے الیکشن کمیشن ودیگر کو نوٹس

جماعت اسلامی کی بلدیاتی الیکشن کی تاریخ فوری مقرر کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو منعقد ہونے والے بلدیاتی الیکشن دوسری بار بارش کے باعث ملتوی ہونے کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ فوری مقرر کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عدالت عالیہ نے اس حوالے سے محکمہ موسمیات اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔

بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ فوری مقرر کرنے کی درخواست جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری منعم ظفر اور سیف الدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جماعت اسلامی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیوں کا عمل تاخیر کا شکار بنا رہی ہے، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پہلے 24 جولائی کو پولنگ شیڈول تھی تاہم متعلقہ اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے انہیں ملتوی کرکے نئے شیڈول کے تحت 28 اگست کو مذکورہ علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اگست کے دوران بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ مزید تیز ہونے سے 28 اگست کو بھی طے شدہ شیڈول پر الیکشن کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا اور متعلقہ اضلاع کے حکام اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد دوبارہ انہیں ملتوی کردیا گیا اور تاحال نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -