اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

اسکولوں میں جون جولائی کی فیسوں کی دو ماہ قبل وصولی! عدالت کا بڑا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے جون اور جولائی کی فیسیں قبل از وقت طلب کرنے کے معاملے پر نویں جماعت کے ایک طالب علم کو امتحانات میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے جون اور جولائی کی فیسیں قبل از وقت طلب کرنے کے معاملے پر نویں جماعت کے ایک طالب علم کو امتحانات میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکول انتظامیہ نے جون اور جولائی کی فیسوں کے چالان قبل از وقت جاری کر دیے ہیں، جو کہ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ سرکلر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق موسمِ گرما کی فیسیں اپریل اور مئی میں وصول کی جانی چاہئیں، لیکن اسکول انتظامیہ اس سے قبل ہی دباؤ ڈال رہی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ متعلقہ حکام کو شکایت کے باوجود اب تک اسکول کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

عدالت عالیہ نے طالب علم کو بغیر کسی رکاوٹ امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ طالب علم کا نتیجہ آئندہ سماعت تک جاری نہ کیا جائے۔

مزید برآں، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں