تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

کتوں سے بچاؤ کیلئے پرانا طریقہ کار اپنانے کا حکم

سکھر: سندھ ہائی کورٹ کتوں سے بچاؤ کیلئے پرانا طریقہ کار اپنانے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوہدایت کی ہے کہ پراناطریقہ اپناکرقیمتی جانوں کوبچایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ جسٹس آفتاب احمد،جسٹس خادم حسین پرمشتمل بینچ نے شہری بدرالدین کی جانب سے دائردرخواست پر سماعت کی ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل میں کہا کتوں کی نس بندی کا منصوبہ بنایاہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا پراناطریقہ آزمایاہواہے، کتوں کومارکرمعصوم جانوں کوضائع ہونےسےبچایاجائے اور ٹڈی دل کےخاتمےکیلئےموثر اقدامات کئےجائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ایئر کرافٹ اورگاڑیاں خرید کراسپرےکیاجائے اور ویکسین کیلئےدوسرےممالک پرانحصارنہ کریں جبکہ ادویات کیلئےاپنےپاس سے فنڈز کے انتظام کو یقینی بنائیں۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوپیش ہونےکاحکم دیتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور چیف سیکریٹری کوہفتہ واررپورٹ جمع کرانےکاحکم دیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی

یاد رہے شہری بدرالدین کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا تھا ٹڈی دل،کتوں کےخاتمےکیلئےمتعلقہ ادارےکچھ نہیں کر رہے۔

خیال رہے دوسری جانب سگ گزیدگی کے ہولناک واقعات کے باوجود سندھ حکومت نے ذمہ داری لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور  وزیر اعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار وفاقی حکوت کو قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -