The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کا شراب خانے آج ہی بند کرنے کا حکم

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے آج ہی صوبے بھر کے تمام شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور بند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں سندھ میں قائم غیر قانونی شراب خانوں کو بند کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران بشپ کراچی، سکھ اور ہندو برادری کے مذہبی رہنماؤں نے عدالت میں بیان دیا کہ کوئی بھی مذہب شراب کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے نام پر پرمٹ جاری کرکے بدنام کیا جا رہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ڈی جی ایکسائز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ جب کوئی مذہب شراب کی اجازت ہی نہیں دیتا تو سارے لائسنس آج ہی منسوخ کرکے رپورٹ دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ نئے لائسنس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔

جیف جسٹس کے حکم پر کمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا اور سائلین نے عدالت کے فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا۔


مزید پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا


یاد رہے 18 اکتوبر کو سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرنے اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کو ری کال کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی تھی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں