بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ کا بےنظیرمیڈیکل کالج کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بےنظیرمیڈیکل کالج لیاری کی 50 فیصد نشستیں کم کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بےنظیرمیڈیکل کالج لیاری کی 50 فیصد نشستیں کم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بےنظیرمیڈیکل کالج لیاری کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو3 ماہ میں کالج میں اساتذہ، اسٹاف مکمل کرنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کے پاس موجود سمریز15 دن میں منظورکرنے اور پی ایم ڈی سی کولیاری کالج کی نئی فیکلٹی رجسٹرکرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جنوری کو سماعت کے دوران پی ایم ڈی سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اساتذہ اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے نشستیں کم کی گئیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تقرری اور دیگر امور کے لیے سمریز بھیج دی گئی ہیں، کالج پرنسپل کا کہنا تھا کہ کالج میں دو پروفیسرز اور 2 اسسٹنٹ پروفیسرز کی کمی ہے۔

عدالت نے اساتذہ کی تقرریوں کی سمریز کی منظوری کے لیے مہلت دیتے ہوئے کالج میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں