تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

جعلی ڈومیسائلوں کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست مسترد

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈومیسائلوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی، درخواست میں جعلی ڈومیسائل بنانے پر کراچی میں سرکاری ملازمتیں دینے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جعلی ڈومیسائلوں کے خلاف پر درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے دائر کی تھی۔

درخواست میں جعلی ڈومیسائل بنانے پر کراچی میں سرکاری ملازمتیں دینےکاالزام لگایا گیا ہے، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے ڈومیسائل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیٹی بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ نے کمیٹی تشکیل دے دی کسی کو شکایات ہیں تواس سے رجوع کرے۔

بیرسٹر رفیق کلوڑ نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں میں جو معاہدہ ہوا ہے اس میں ڈومیسائل کا معاملہ بھی شامل ہے، جس پر ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا کہ ہمارا حکومت سندھ سے کوئی معاہدہ نہیں ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک انڈر اسٹینڈنگ ہےوہ کبھی بھی ختم ہو سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائلوں کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے فریقین کو انتیس مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی مدد سے کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جارہا ہے، سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ 20ہزار سے زائد کیسز ہیں جو جعلی ڈومیسائل کے ہیں، معاملےکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

Comments

- Advertisement -