جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت مسترد کردی جبکہ اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور اہل خانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت میں عدالت نے 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی۔

- Advertisement -

سندھ ہائی کورٹ کے2رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا سے قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا ، آغا سراج درانی کیخلاف 1 ارب سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف آمدن سےزائد اثاثے بنانےکاریفرنس زیر سماعت ہے ، نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نےآغاسراج درانی اوردیگرکی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ضمانتوں پردوبارہ دلائل سننے کے لیے معاملہ واپس بجھوایا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر درخواست ضمانتوں پر دوبارہ سماعت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں