پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کیا شیفالی جریوالا کی موت کالے جادو سے ہوئی؟ شوہر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

(17 مئی 2026): بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جریوالا کی کالے جادو سے موت کی افواہوں پر شوہر پراگ تیاگی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

پراگ تیاگی نے شیفالی جریوالا کی موت پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ چیزیں مجھے انتہائی غیر فطری لگیں لیکن میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا اور سب کچھ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔

انٹرویو میں پراگ تیاگی سے پوچھا گیا کہ آپ نے ذکر کیا تھا کہ اہلیہ کی موت کی ممکنہ وجہ کالا جادو بھی ہو سکتی ہے، آپ کے اس بیان پر کافی بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا؟ اہم انکشاف

اس پر پراگ تیاگی نے بتایا کہ کچھ چیزیں ایسی تھیں جو مجھے بہت افسوسناک اور غیر فطری لگیں، ہم صحت کے معاملے میں انتہائی محتاط تھے، ہم ہر چند ماہ بعد باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ اور ہیلتھ چیک اپ کرواتے تھے۔

’اس دوران مجھے شدت سے یہ احساس ہوا کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے حالانکہ میں اس وقت اسے پوری طرح سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ وقت کے ساتھ 2021 اور 2024 کے درمیان میں نے بہت سی چیزوں کو زیادہ گہرائی سے سمجھنا شروع کیا۔ مجھے ذاتی طور پر لگا کہ کچھ غیر فطری ہوا تھا۔‘

شیفالی جریوالا کے شوہر نے واضح کیا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خدا پر یقین رکھتا ہوں، میں ہر روز خدا سے جڑتا ہوں اور میرا ماننا ہے کہ جب صحیح وقت آئے گا تو سچائی قدرتی طور پر خود سامنے آ جائے گی، میں نے سب کچھ خدا کے ہاتھ میں چھوڑ دیا ہے۔

پراگ تیاگی نے بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان اکثر یا تو ضرورت سے زیادہ کام میں یا پھر دوسری سرگرمیوں اور خواہشات میں خود کو کھو دیتے ہیں، یہ دونوں چیزیں کچھ وقت کیلیے انسان کو گمراہ کر سکتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں