بالی ووڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کے شوہر نے ایک سال بعد تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شیفالی کی کالے جادو کی وجہ سے ہوئی۔
بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالا کی موت تقریباً ایک سال بعد پھر سے موضوع بحث بن گئی ہے، مقبول فلمی گانے ’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی کا انتقال جون 2025 میں صرف 42 سال کی عمر میں ہوا، تاہم اب شوہر پراگ تیاگی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی موت کالے جادو سے ہوئی۔
پراگ تیاگی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیفالی کی موت صرف طبی وجوہات کی بنا پر نہیں تھی بلکہ اہلیہ پر ’کالا جادو‘ کیا گیا، بہت سے لوگ ان چیزوں پر یقین نہیں کرتے مگر میں کرتا ہوں۔ جہاں بھگوان ہے، وہاں شیطان بھی ہے۔
انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی مواقعوں پر احساس ہوا کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے اور گڑبڑ ہورہی ہے، مجھے پورا پورا یقین ہے کہ کسی نے کچھ (جادو) کرایا تھا کسی نے تو ضرور کچھ کیا۔
شیفالی کے شوہر نے ماضی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار تو ہم اس شیطانی چکر سے نکل آئے تھے لیکن اس بار معاملہ کچھ زیادہ ہی بھاری لگتا تھا۔
پراگ تیاگی کا کہنا تھا کہ میں بھکتی میں بیٹھتا ہوں تو احساس ہو جاتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے عبادت کے دوران بھی شیفالی میں کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
یہ بات قابل ذکر ہے کہ طبی رپورٹس میں شیفالی کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اچانک حرکتِ قلب بند ہو اور انجیکشن کی وجہ سے ان کا بی پی بہت لو ہوگیا جس سےوقت موت واقع ہوئی۔
تاہم اب شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے جو طبی رپورٹ سے ہٹ کر ایک نیا لیکن متنازع پہلو ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین اور اسپتال حکام اب بھی اپنی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں کہ شیفالی کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی تھی۔
شادی کی 11ویں سالگرہ پر شیفالی جری والا کے شوہر کا محبت بھرا پیغام وائرل
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


