ممبئی: بھارت کی معروف سینئر اداکارہ شیفالی شاہ نے اپنے بچپن کے تلخ تجربات سے پردہ اُٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ شیفالی شاہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں اسکول کے زمانے میں شدید بُلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
دوران انٹرویو شیفالی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے شکل و صورت کی بنیاد پر ناپسند کیا گیا، تضحیک آمیز نام رکھے گئے، مجھے جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہی وہ تجربات تھے، جن کی وجہ سے اُن کی خود اعتمادی متاثر ہوئی، یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی کامیاب ہونے کے باوجود تعریف قبول نہیں کر پاتی ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں بہت ہی کم آئینے میں خود کو دیکھ کر کہہ پاتی ہوں کہ ’اوہ! یہ تو میں اچھی لگ رہی ہوں‘، میں خود کو ویسا دیکھ ہی نہیں پاتی۔
اس دوران انہوں نے اسٹریٹ ہراسمنٹ جیسے سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس نوعیت کے تلخ تجربے کی وجہ سے مجھے کم عمری میں خوف و بے بسی جھیلنی پڑی۔
دہلی کرائم سیزن 3 کا اعلان؛ نامور بالی وڈ اداکارہ منفی کردار میں نظر آئیں گی
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود میں نے محنت سے نہ صرف اپنی ایک مضبوط شناخت بنائی بلکہ باوقار اور پر اثر اداکار ہ کے طور پر خود کو ثابت کیا۔


