تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’عمران خان حالت میں بہتری کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کی حالت میں تھوڑی بہتری کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، انہیں متعدد گولیاں لگی ہیں تاہم اللہ کا شکر ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ حقیقی آزادی دلانے کا ہے، انہیں پتہ تھا اسکی قیمت چکانی پڑے گی، صدیوں میں عمران خان جیسے بیٹے پیدا ہوتے ہیں، حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ احتجاج کا عمل اور مضبوطی سے چلے گا، قوم اور تحریک انصاف عمران خان کے مشن کو جاری رکھے گی۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان حالت میں تھوڑی بہتری کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ شام حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کی ٹانگوں میں گولیاں لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آپریشن کے بعد اسپتال کے کمرے میں منتقل

اس حملے میں فیصل جاوید سمیت مزید 13 افراد زخمی اور ایک کارکن جاں بحق بھی ہوا، عمران خان کو رات گئے آپریشن کے بعد اسپتال کے نجی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -