جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

نواز شریف کو جو سہولیات مل رہی ہیں وہ وزیراعظم کو بھی حاصل نہیں، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ نواز شریف کا گھر سے کھانا آنا بند ہوگیا ہے، نواز شریف کو جو سہولیات مل رہی ہیں وہ وزیراعظم کو بھی حاصل نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی نواز شریف کو گھر سے کھانا لا کر دیا گیا ہے، ایک طرف کہا جاتا ہے نواز شریف کا 90 فیصد ایک وال بند ہے، دل کا مریض روزانہ گوشت اور انڈے کھا رہا ہے، گھر کا کھانا کھاکر وہ خود کو مزید بیمار کررہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں، ڈاکٹر اندر جاتے ہیں اور گپ شپ لگا کر باہر آجاتے ہیں، نواز شریف کے لیے 21 کارڈیالوجسٹ ہر وقت موجود ہوتے ہیں، ایک ہفتے میں 42 لوگ صرف نواز شریف کے لیے ڈیوٹی دے رہے ہیں، وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں یہ سہولت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کیلئے گھرسے کھانا منگوانے کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ڈاکٹرز کا بورڈ بنا رہے ہیں جس میں ماہرین شامل ہوں گے، ماہرین نواز شریف کی غذا کو چیک کرکے بتائیں گے کیا کھانا ہے کیا نہیں کھانا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان سے ن لیگ کے ایم پی ایز کی ملاقات کرائی گئی، ملاقات میں ایم پی ایز نے کہا ووٹ عوامی خدمت کے لیے ملا کسی خاندان کے لیے نہیں ملا، چوروں اور کرپشن کرنے والوں کو بچانے کے لیے سپورٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر سیاست کی جارہی ہے، اے این ایف قومی ادارہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، پنجاب اور وفاقی حکومت کو اے این ایف کی کارروائی کا علم نہیں تھا، اے این ایف اپنے نظام کے تحت کام کرتا ہے، اے این ایف سے بات ہوئی انہوں نے کہا تفصیل عدالت میں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں