The news is by your side.

شہباز گل کو لینے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ‌ کا سیشن عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی نے چیلنج کردیا. جبکہ پولیس انہیں لینے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا سیشن عدالت کا فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 درخواست میں اسلام آبادہائی کورٹ سے آج ہی سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے اور دوبارہ ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا کہا گیا ہے۔

ادھر پولیس ٹیم تفتیشی افسر کی نگرانی میں شہباز گل کولینے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ان کو لینے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈشنل سیشن جج نے شہباز گل کو  2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے۔

شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

دوسری جانب شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ شہبازگل کودوبارہ پولیس ریمانڈپربھیجےجانےپربہت تشویش ہے ٹارچر کے باعث شہبازگل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا پھر دوبارہ پولیس اسٹیشن لےجایاگیا یہ مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کےخلاف اقدامات میرےاورپی ٹی آئی کےخلاف جھوٹےبیانات حاصل کرنے کے لیے ہیں شہباز گل پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے کسی بھی ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائی کامقابلہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں