پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ملک سے بھاگنے والے عزت کی بات نہ کریں، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک سے بھاگنے والے عزت کی بات نہ کریں، نااہل لیگ پر عزت اور ساکھ جیسے الفاظ بالکل نہیں جچتے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قومی جہازوں کو فلم شوٹنگز، اسکریپ میں بیچنے والے نوٹنکی لیکچر دے رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز لے گیا تھا، مسقط ایئرپورٹ پر جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر لیگی پٹواری مٹھائی کھا کر الٹی کررہے ہیں، لگتا ہے ارسطو نے برطانوی کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ پڑھ لیا، دو ہفتے سے اچھل کود کرنے والے براڈ شیٹ کو لطیفہ کہہ رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مہینے میں چار ہارٹ اٹیک، 15 جھوٹی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے ڈرامے کیے گئے، ملک سے بھاگنے والے عزت کی بات نہ کریں۔

شہباز گل نے کہا کہ جس کابینہ کا وزیراعظم سمیت وزرا اقامے پر مالی، چپڑاسی ہوں ان کو ساتھ کا کیا پتہ؟ آل شریف، درباری لوٹ مار میں عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سے نجات کے لیے لانگ مارچ ضروری ہے، مارچ کے لیے مارچ کا مہینہ اچھا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں