ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ہمیں اپنی آئی ایس آئی پر فخر ہے، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئی ایس آئی پر فخر ہے، ابھی انکوائری کمیشن نوٹیفائی نہیں ہوا، ہوسکتا ہے بعد میں وزیراعظم دیگر اداروں کو شامل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت نے وائٹ کالر کرائم کیا ہے، دونوں جماعتوں نے چارٹر آف لوٹ مار کررکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جب ملی صرف 2 ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، ماضی کا گند بہت پھیلا ہوا تھا اسے ٹھیک کرنے میں لگے تھے، ن لیگ اور پی پی نے ہنڈی کے ذریعے کرائم کیا۔

- Advertisement -

شہباز گل نے کہا کہ انکوائری کمیشن بتائے گا کہاں کہاں چوری کی گئی، انکوائری کمیشن ان کو سزا نہیں دے گا، کمیشن نے معلوم کرنا ہے انہوں نے کیسے پیسہ چوری کرکے منتقل کیا، کمیشن خود مختار ہوگا حکومتی ارکان کی بھی تحقیقات کرے گا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل

ترجمان وزیراعلیٰ پبنجاب نے کہا کہ ن لیگ، پی پی نے 6 ہزار سے 31 ہزار ارب قرضہ چڑھا دیا، ماضی کی حکومتوں کے قرضے اتارے جارہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ، پی پی نے 90 کی دہائی میں سیاست گندی کی تھی، پی ٹی آئی حکومت ان سے ضرور حساب لے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں