جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

وزیر اعظم سے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کی ملاقات، باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک (25 ستمبر 2025): وزیر اعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی سطح پر تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

دونوں رہنماؤں کی خوشگوار ماحول میں گرمجوشی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور عالمی و علاقائی سطح پر پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیر اور خطے کے استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کیلیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں