بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے جوش خطابت میں ’21 اکتوبر زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی خوشی میں جوش خطابت میں ’21 اکتوبر زندہ باد‘ اور ’مینارِ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگوا دیے۔

شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوگا، وہ واپس آ کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، چاہتے ہیں پاکستان دوبارہ ترقی کرے تو 21 اکتوبر کو مینارِ پاکستان آنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران نواز شریف نے لوگوں کے گھر تعمیر کروائے، 2013 میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ تھی نواز شریف نے دن رات محنت کر کے لوڈشیڈنگ کو 4 سال میں ختم کیا۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر دیوالیہ ہو جاتا تو ریاست تباہ ہو جاتی، ہم نے ریاست بچائی اور اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا، سیاست بھی واپس آئے گی لیکن ریاست کو بچانا ضروری تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں