اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے دل کی گہرائیوں سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن اورقیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاندار استقبال پر دل سے متاثرہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دلی مسرت اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہداورشہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے شانداراستقبال پر دل سے متاثرہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ محبت اور باہمی احترام کی یہ مثال دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور مفید گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
Deeply touched by the heart warming welcome, accorded to me by my dear brother HRH Prince Mohammed bin Salman, Crown Prince and Prime Minister of Saudi Arabia, on my official visit to Riyadh.
From the unprecedented escort provided to my aircraft by the Royal Saudi airforce jets… pic.twitter.com/RZvkOSQbF1
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 18, 2025
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے وژن اور قیادت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہ ہوئے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ان کی مسلسل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط کو وسعت دینے میں شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دلچسپی کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ پروان چڑھے اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


