پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایران امریکا مذاکرات: وزیر اعظم نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 اپریل 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے سرکاری دورے سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایران امریکا مذاکرات پر اعتماد میں لے لیا۔

ایوان صدر میں اہم بیٹھک ہوئی جہاں صدر مملکت سے وزیر اعظم نے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے ایران امریکا مذاکرات کے دوران پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی اور میزبانی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں میں اہم ملاقات کے دوران خطے میں موجودہ سلامتی اور سفارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے صدر مملکت کو ایران امریکا مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا اور انہیں ڈائیلاگ کے مختلف مراحل اور ثالثی میں پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو امن کی کوششوں کو فروغ دینے کیلیے مزید اپنے آئندہ کے دورے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

صدر مملکت نے سفارتی اقدام کو کامیاب بنانے میں انتھک کوششوں پر وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ریاستی اداروں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پوری دنیا کی سلامتی، معیشت اور سیاست پر بھی دور رس اثرات ہوتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم امریکا، ایران، علاقائی اور عالمی طاقتوں سے رابطے جاری رکھیں، پاکستان امن عمل برقرار رکھنے اور ہم آہنگی کے فروغ کیلیے عالمی رابطے جاری رکھے۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور نیئر بخاری شریک تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں