جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے بلاول بھٹو کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس (22 جنوری 2026): وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کے سلسلے میں سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جہاں بلاول بھٹو زرداری نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملکی، بین الاقوامی صورتحال اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان میں رہائش، صفائی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں