اسلام آباد (17 جون 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سفارتی کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی، انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ
انہوں نے قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور بہتر عوامی سہولتوں کیلیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاق اور صوبوں میں مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کیلیے ناگزیر قرار دیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور نوید قمر موجود تھے۔


