عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،شہباز شریف -
The news is by your side.

Advertisement

عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،شہباز شریف

لندن : وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اُن کی ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی امنگوں اور تجاویزات کی روشنی میں بجٹ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات وضع کیے گئے ہیں اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تین منصوبے بھی متعارف کرائے ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی بجٹ 2016-2017 ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔


مزید پڑھیے: وفاق نے 1276 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کردیا


یاد رہے کہ آج مالی سال 2016-2017 کے لیے 4390 ارب روپے مالیت پیش کردیا ہے. جس میں خسارے کا تخمینہ 1276 ارب روپے ہے جب کہ محصولاتی آمدنی کا ہدف 3104 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں