تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آڈیو لیکس: وزیراعظم نے ڈاکٹر توقیر سے گفتگو کی تصدیق کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں اپنے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر سے بات چیت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر سے بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ تحریک اںصاف کی حکومت میں مشین بھارت سے آدھی منگوائی، میں نے ڈاکٹر توقیر سے کہا کہ میں اپنی بیٹی مریم نواز سے خود بات کر لوں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بتائیں اگر میں نے ڈاکٹر توقیر سے بات کی ہے تو اس میں کیا غلط ہے، کوئی سفارش ہے نہ کوئی کام کیا گیا بلکہ معذرت بھی کی گئی، سفارش پر کوئی کام نہیں کیا گیا تو اس میں غلط  کیا ہے، مریم نواز نے مجھ سے کوئی سفارش کی نہ کوئی فیور مانگا۔

انہوں نے کہا کہ ہیرے جواہرات کی آڈیو بھی سب نے سن رکھی ہے، عمران خان نے قومی خزانہ خالی کر دیا، توشہ خانہ دیکھ لیں وہاں کس طریقے سے چیزیں اپنی جیب میں ڈالی گئیں، ایسی آڈیوز سامنے آنی چاہئیں جب چینی ایکسپورٹ کی گئی، عمران نیازی نے پوری اپوزیشن کے خلاف ریاستی مشینری کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رائی کا پہاڑ بنا دینا مناسب نہیں، کوئی غلط کام کیا ہے تو معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے کسانوں کو کھاد نہیں دی اور گندم کی پیداوار کم ہوگئی، ہمیں گندم امپورٹ کرنا پڑ رہی ہے، ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا۔

Comments

- Advertisement -