اسلام آباد(19 فروری 2026): حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پیش آنے والے افسوسناک حملے کے شہدا کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی پیکیج کے تحت چیکس لواحقین کے حوالے کر دیے گئے ہیں، امدادی پیکیج کی تفصیلات کے مطابق ترلائی حملے کے 36 شہدا کے ورثا میں سے ہر ایک خاندان کو 50، 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس دیے گئے ہیں۔
مقامی لواحقین کے علاوہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 شہدا کے لواحقین کو بھی ان کی دہلیز پر چیکس پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے تعزیتی دورے کے دوران متاثرہ خاندانوں کے لیے اس خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق، وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان چیکس کی شفاف اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو ہونے والے اس المناک واقعے کے بعد حکومت نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے پسماندگان کی کفالت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Sehri & Iftar Time in Pakistan- Ramadan 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


