ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

دشمن کو پیغام ہے ان کے عزائم پاؤں تلے روند دیں گے: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق پوری قوم کو تشویش ہے۔ دشمن کو پیغام ہے ان کے عزائم پاؤں تلے روند دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے راہداری ریمانڈ پر موجود مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق بریفنگ دی، چینی قونصلیٹ پر حملہ تشویشناک ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی کوشک نہیں ہونا چاہیئے چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق پوری قوم کو تشویش ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بر وقت کارروائی سے چینی عملہ محفوظ رہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو پیغام ہے ان کے عزائم پاؤں تلے روند دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہمیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں، دھمکیوں سے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ 22 کروڑ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان گلیوں سے پہلے بھی گزرے ہیں، قوم کو آج بڑے چیلنجز ہیں، عملی میدان میں آگے بڑھنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں