جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (1 مارچ 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے غم اور دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، قدیم بین الاقوامی روایت ہے کہ سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مرحوم کی مغفرت کیلیے دعاگو ہیں، اللہ ایرانی عوام کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلیے صبر اور حوصلہ دے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں