تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لندن ہائی کورٹ، شہباز شریف نے ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ کردیا

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن ہائی کورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے وکیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں ںے ہائی کورٹ میں ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ کردیا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل آن لائن نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ رائل کورٹ میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ لگ سکتے ہیں۔

الاسڈیئر پیپرکا کہنا ہے کہ اخبار اور صحافی ڈیوروز نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے، ڈیوڈ روز نے اپنے آرٹیکل کے ذریعے بے بنیاد الزام تراشی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کچھ نہ کرسکی تو اب لوگوں کو میرے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی ساکھ خراب کرنے کی سازش ہے، ان لوگوں کا چور مچائے شور والا حال ہے، یہ حال ہے کہ ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل سے فضول وضاحت دلوائی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار میں میرے خلاف کہانی عمران خان کی ہدایت پر چھای گئی، میرے سے جو سوال پوچھے گئے تھے ان کا جواب آج دے رہا ہوں، برطانوی عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے ابھی کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز

شہباز شریف نے کہا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہوتے تو کیا میرے خلاف خبر چھپواتے، یہ لوگ صرف غلط بیانی اور الزام تراشی میں ماہر ہیں، میں نے فنڈز چوری کیے ہوتے تو میرے خلاف کیس کرتے، یہ حکومت ڈیلیور نہیں خرسکی ہے، ہم دروغ گوئی میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کے پاکستانی چیپٹر سے فضول وضاحتیں دلوائی گئیں، پاکستان چیپٹر برلن کے خلاف کیسے بیان دے سکتا ہے، تمام شواہد کے ساتھ لندن ہائی کورٹ جارہا ہوں جبکہ نیب کے خلاف سپریم کورٹ کے ریمارکس نیب کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے الزامات درست ہوتے تو نیب والے یہ مقدمہ چلاتے، ڈی ایف آئی ڈی کے بارے میں نیب نے آج تک مجھے نوٹس نہیں دیا، ڈی ایف آئی ڈی پر کیس بنتا تو آشیانہ کیس نہ بنایا جاتا، میرے خلاف اسٹوری چھپی تو عمران خان کے چاپلوس میڈیا پر آگئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں مدد کی، برطانیہ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ کے ذریعے پاکستانی بچوں کو تعلیم دی۔

Comments

- Advertisement -