اسلام آباد(13 جولائی 2026): وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس اہم دورے پر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اپنے اس دورے کے دوران قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر قطری شاہی خاندان اور وہاں کے عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے اور ان سے تعزیت کریں گے۔
Former emir of Qatar, Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, dies at 74
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔


