انطالیہ (17 اپریل 2026): وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولوس نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر اعظم پاکستان سے عرب و افریقی امور سے متعلق امریکی صدر کے مشیر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ان کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان بھارت جنگ بندی ممکن ہوئی۔ وزیر اعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب معاہدے پر بھی ان کی قیادت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ڈیل ہو گئی تو اسلام آباد جاؤں گا، ٹرمپ
ملاقات کے دوران شہباز شریف اور مسعد بولوس نے پاکستان کی امن کوششوں سمیت تاریخی اسلام آباد مذاکرات سے متعلق بات چیت کی جبکہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ مسعد بولوس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شہباز شریف کیلیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
مشیر امریکی صدر نے خطے کے استحکام کیلیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


