جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

وزیر اعظم وعدے کو سنجیدگی سے پورا کرتے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف شہباز شریف کی معترف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (24 جنوری 2026): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کر دی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کی کابینہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلیے قائدانہ اصلاحات پر شہباز شریف کی تعریف کرتے ہیں، پاکستانی حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اختیار کیا ہے جس کے ثمرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کر دی

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ ہم ایسا بجٹ دیکھ رہے ہیں جو وسائل فراہم کر رہا ہے، وسائل کو عوام کی زندگیاں بہتر بنانے کیلیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے تسلسل کی خواہاں ہوں، یہ پروگرام دراصل پاکستان ہی کا اپنا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے آئی ایم ایف اور پاکستان میں نہایت تعمیری روابط قائم ہیں، وزیر اعظم پاکستان کا بے حد احترام کرتی ہوں، شہباز شریف کسی کام کا وعدہ کرتے ہیں تو اسے سنجیدگی سے پورا بھی کرتے ہیں، ہم کئی بار مختلف ملاقاتوں میں شریک رہے انہوں نے وقت کو ہمیشہ مؤثر انداز میں استعمال کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف گفتگو کے دوران جائزہ لیتے ہیں کہ کہاں پیشرفت ہوئی اور کہاں مزید کام کی ضرورت ہے، ان سے حالیہ ملاقات میں بھی آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو کی، وزیر اعظم پاکستان اور ان کی کابینہ کی سنجیدگی میرے لیے قابلِ تحسین ہے۔

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کی بہتری کیلیے اصلاحات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں