The news is by your side.

Advertisement

اجتماعی کاوش سے ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، اجتماعی کاوش سے ملکی حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے جاتی امرا میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کرائیں پھر بتاؤں گا ابھی تو پرول پر ہوں، ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

شہباز شریف نے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں کی چھتری چلی جائے تو واپس نہیں آتی، ماں سے خالص کوئی رشتہ نہیں اس میں کوئی شک نہیں، شب و روز کیسے گزر رہے ہیں سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں والدہ کے انتقال کی اطلاع مل گئی تھی، بے بسی کا عالم تھا ایسے عالم میں کیا کیا جاسکتا تھا، قید میں ماں کے انتقال کی خبر ملے اس سے بڑی بے بسی کیا ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد جیل میں نواز شریف سے بات کرائی گئی، والدہ بچپن میں ڈانٹتی تھیں پھر پیار کرتی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں