تازہ ترین

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شریف فیملی شیورٹی بانڈز جمع کرانے پر راضی تھی، خاندان متفق تھا نواز شریف کی صحت اہم ہے سیاست نہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ مچلکے اور پاسپورٹ رکھوا کر آئی ہیں، پہلے تو نواز شریف بیرون ملک علاج پر راضی نہیں تھے، نواز شریف کو گھر نہیں شریف میڈیکل سٹی منتقل کرنا چاہئے تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا موقف تھا کہ شیورٹی بانڈز جمع کرائے تو عمران خان کے بیانیے کو تقویت ملے گی، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف اور پارٹی نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا، شہبازشریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کہا گیا کہ عدالت سے ریلیف کی توقع ہے کوئی شرط رکھی تو دیکھا جائے گا، عدالت کی شرط ماننے سے سیاسی نقصان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ نیب اور نیب محکمہ داخلہ کی طرف گیند پھینک رہا ہے، نواز شریف کی صحت کو شٹل کاک بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 دن ہوگئے نوازشریف کی صحت پرسنگ دلی سے کام لیا جا رہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکے کی طرف لے جا رہے ہیں، نوازشریف اور پارٹی نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا تھا کہ صحت، بیماری زندگی اور موت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، نوازشریف استقامت کے ساتھ صحت کی صورت حال کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -