پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری آرہی ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عبوری رہنما ڈاکٹر یونس سے ملاقات بہت اچھی رہی، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بات انہوں نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یونس نے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔۔ وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش کے ساتھ باہمی تعلقات میں دن بدن بہتری آرہی ہے، بنگلادیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔

وزیراعظم کا ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نائب وزیراعظم اسحق ڈار  آج اہم اجلاس میں شرکت کررہےہیں جس میں اس مشترکہ اعلامیہ کو  عملی جامہ پہنانے پر بات چیت ہوگی۔

مسئلہ فلسطین اور کشمیر  سے  متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوزپر بات کریں گے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں