تازہ ترین

عدالت عظمیٰ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری نیک نیتی کی دہائی عدالت عظمیٰ میں سنائی دی گئی، عدالت عظمیٰ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے بچوں کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے سوال کیا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ آشیانہ کیس کے لیے انکوائری بنائی، آشیانہ کا کیس اینٹی کرپشن کو بھجوایا کیا یہ درست ہے یا غلط ہے، عدالت نے مزید چھبتے سوالات کیے، ہماری نیک نیتی کی دہائی عدالت عظمیٰ میں سنائی دی گئی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری

شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک مرتبہ پھر جھوٹ اور سچ کو اللہ نے الگ کرکے دکھادیا، آج پوری قوم سچ اور جھوٹ کو الگ الگ الگ کرکے دیکھ رہی ہے، ایک مرتبہ پھر اللہ نے ہمیں عدالت عظمیٰ میں سرخرو کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ آشیانہ کیس میرے خلاف بنایا گیا، مجھے صاف پانی میں بلایا گیا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، 5 ماہ نیب کے عقوبت خانے میں رہا اور ضمانت پر رہا ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدالت نے دونوں کیسز میں میری ضمانت میرٹ پر دی ہے، ضمانت کو نیب نے چیلنج کیا اور عدالت نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔

Comments