اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا ہاکی فیڈریشن میں بدانتظامی کا نوٹس، سخت کارروائی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(18 فروری 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں بدانتظامی اور عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور فیڈریشن کے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے واقعے کی باضابطہ انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ میڈیا رپورٹس کی روشنی میں حکومتی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہاکی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد قصوروار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ طلب کرنے پر بھی سنجیدگی سے مشاورت کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور اس طرح کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لیے پرعزم ہے تاکہ قومی کھیل کے وقار کو بحال کیا جا سکے۔

وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی پھٹ پڑے، پرفارمنس پر اعتراضات کا کرارا جواب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں