تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان الزام ثابت کریں یامنہ بند رکھیں، سپریم کورٹ ان کے الزامات پر فل بینچ بنائے: شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پرفل بینچ بنادیں، قصوروار ٹھہرا، تو قوم سے معافی مانگ کر گھرچلا جاؤں گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچویں بار مجھ پر الزامات لگائے ہیں.عمران خان کوچیلنج دیتاہوں، سبحان سےمتعلق 48 گھنٹےمیں ثبوت لے آئیں.

ان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں، احدچیمہ کو پاور پراجیکٹ کیس میں بلایا اورآشیانہ پرگرفتارکرلیا. ہم نے شفافیت یقینی بنانےکی ہرممکن کوشش کی، جھوٹےالزامات پرنیب میں پیشی بھگت کرآیا،عدالت عظمیٰ سے حکم آئے اورحاضرنہ ہوں یہ توسوچ بھی نہیں سکتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  اگر عمران خان کی طرح الزامات لگاتے رہیں گے، تو قیامت تک محکوم رہیں گے۔ میراجرم ثابت کردیں گھرچلاجاؤں گا، مجھے جھوٹےالزامات پرنیب نے بلایا، میں نےحکم عدولی نہیں کی، میں نیب میں پیش ہوگیا، تو پھر کسی اور کو کیوں بچاؤں گا.


حکومت میں آ کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کروائیں گے: عمران خان


انھوں‌ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے کے پی کےعوام کا وقت ضائع کیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میٹرو لگانے کا گناہ نہیں کروں گا، مگر آج خود لگا رہے ہیں۔ انھیں‌ جھوٹ بولنے کی عادت ہے.

واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا گیا۔


جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،رانا ثنا اللہ


عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا، ساتھ ہی انھوں نے اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس الزام کے جواب میں‌ پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کا کردار مشکوک ہے، جس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کرکے جعلی کمپنی بنائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -