The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کےالزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے: شہباز شریف

لیہ: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ اورالزامات کے ریکارڈ قائم کئے، عمران خان کےالزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیہ میں‌ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اپنی تقریر میں‌ انھوں نے اپنے حریف عمران خان کو آڑے ہاتھ لیا.

نئے پاکستان کا نعرہ لگانےوالے تباہی چاہتے ہیں، انھوں نے جھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے

شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر 27 ارب کی رشوت کا الزام لگایا، عمران خان نے پاناما کیس ختم کرانے کے لئے 10ارب کی آفر کاالزام لگایا، عمران خان نے ملتان میٹرو میں کرپشن کا بھی الزام لگایا، یہ صرف الزامات لگا سکتے ہیں. عمران خان کے الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے.

انھوں‌ نے مزید کہا کہ ہم صحیح معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، نئے پاکستان کا نعرہ لگانےوالے تباہی چاہتے ہیں، انھوں نے جھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے.

ان کا کہنا تھا کہ لیہ کےاسپتال کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا، لیہ کااسپتال 24 گھنٹے فری سروس مہیا کرتا ہے، پنجاب بھرمیں 40 اسپتال ایسی ماڈل بربنا رہےہیں.

یاد رہے کہ گذشتہ روز مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں‌ پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ن لیگ، بالخصوص شہباز شریف پر کڑی تنقید کی تھی.


عمران خان نے11نکات پیش کردیئے، خون کے آخری قطرے تک عوام کے لئے لڑنے کا عزم


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں