پیر, جون 8, 2026
اشتہار

دنیا میں منفرد مثال ’’پاک چین دوستی‘‘ وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (21 مئی 2026): وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں منفرد مثال ’’پاک چین دوستی‘‘ وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، بیجنگ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے، چینی صدر شی چن پنگ، وزیر اعظم لی اور قیادت کو خوشی پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چین کا ہر موقع پر ساتھ دینے والا آہنی بھائی ہے، چینی وزیراعظم لی چیانگ

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت چین نے مثال ساتھ دیا، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک صدر شی چن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا عملی مظہر ہے، یہ پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کیلیے اہم ہے، پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا۔

پاکستان امن کیلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امن کیلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے، مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے، صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین نے 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، آج چین کی اقتصادی اور فوجی قوت دنیا کیلیے مثال ہے۔

زراعت میں جدت کیلیے چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے

شہباز شریف نے بتایا کہ زراعت میں جدت کیلیے چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے، ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی، سی پیک 2.0 میں زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کان کنی و معدنیات کا شعبہ ترجیح ہیں۔

’پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ یہاں موجود ہر چینی شہری کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرح میرا دورہ چین بھی تعلقات کو دوام بخشے گا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں