بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 جون 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاق میں اپنی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی جی بی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ہم سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جی بی میں حکومت سازی پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرتی ہے، ہماری جماعت نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے منتخب ارکان پی پی کو حکومت بنانے کیلیے ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں سے عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔

’جی بی میں زیادہ نشستیں جیتنے کے باوجود پیپلزپارٹی کا نتائج پر اعتراض حیران کن ہے‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں