جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

وزیر اعظم نے امریکی صدر کے خط کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جوابی خط میں لکھا کہ توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم میں مل کر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں توانائی اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

- Advertisement -

دو روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیر اعظم کو خط بھیجا گیا تھا جس میں انہوں نے نو منتخب حکومت کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

جو بائیڈن نے خط میں لکھا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری اور سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، دنیا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ اور معاشی ترقی سب کیلیے تعلیم مشترکہ وژن ہے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلیے ہم اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ پائیدار زرعی ترقی، 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت کریں گے، پاکستان سے مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلیے پُر عزم ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا تھا کہ دونوں اقوام میں استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے اور دونوں ممالک کے عوام میں قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں