The news is by your side.

Advertisement

”متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں“

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کا تہنیتی پیغام ملا، تینوں شخصیات کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان

گزشتہ روز چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ شہباز شریف پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو پروان چڑھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مشترکہ سیاسی اعتماد کو مضبوط  تر کریں گے، سی پیک کے تحت اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دیں گے، پاکستان اور چین مل کر علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستان قومی استحکام اور ترقی میں آگے بڑھے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں