تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نوجوانوں کیلیے لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات میں کہا کہ حکومت ہائر ایجوکیشن کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوان نسل کو آئی ٹی سروسز کی تربیت کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا: ’نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپس فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، برطانیہ اور پاکستان کے مابین تعلیم کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں‘۔

قبل ازیں ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کے شعبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے موجودہ علاقائی صورتِ حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔ ہاورڈ یونیورسٹی طلبہ کا وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -