تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آڈیو لیک نے عمران خان کی منافقت بے نقاب کر دی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آڈیو لیک نے عمران نیازی کی منافقت کو بے نقاب کر دیا، جو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا خود ہی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان کی فراڈ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے، ریاست مخالف اقدامات اسے اعلیٰ عہدے کے لیے نااہل بنا دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیاسی رہنماؤں کی آڈیو لیکس کا سلسلہ برقرار ہے۔ آج عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیگ ہوگئی۔

آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں: ’آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہوگئی۔ یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں۔ ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہوگیا۔ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی ٹائم ہے۔ اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی مزید کہتے ہیں: ’پانچ تو میں خرید رہا ہوں۔ میں نے میسج دینا ہے وہ پانچ بڑے اہم ہیں اور اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے وہ والا تو 10 ہو جائیں۔ گیم ہمارےہاتھ میں ہے‘۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں: ’اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔ اس لیے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا‘۔

Comments

- Advertisement -