The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ نے کام کےذریعےعوام کےدلوں میں جگہ بنائی‘ شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کام کے ذریعےعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، محنت اور کام خود بولتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، مخالفین نے اپنے صوبوں کےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہتان تراشیاں کرنے والےاس دکھی قوم پررحم کریں، خیبرپختونخواہ، سندھ کوکھنڈربنانے والےعوام میں کس منہ سے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرداری اورنیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑعوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ کرسی کے لیے ہے، عوام باشعورہوچکے ہیں اوروہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کے جذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنے والوں کوووٹ دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں