اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نواز شریف پاکستان کو ہندوستان سے آگے لے جانے کیلیے آ رہے ہیں، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو بھارت سے آگے لے جانے کیلیے وطن واپس آ رہے ہیں۔

لدھڑ میں کارکنوں سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، نواز شریف کو اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا بلکہ آپ کے بچوں کو تعلیم و صحت کی سہولتوں سے الگ کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، وہ ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے آ رہے ہیں، وہ انتقام لینے نہیں بلکہ پاکستان کیلیے آ رہے ہیں، وہ اس ملک کو دوبارہ خوشحال اور ترقی دینے کیلیے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے پاکستان کو آگے لے جانے کیلیے نواز شریف واپس آ رہے ہیں، جن کرداروں نے نواز شریف سے ظلم و زیادتی کی آپ سب کو پتا ہے، میرا وعدہ ہے نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور ورکر کی طرح اپنی جان لڑاؤں گا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف 2013 میں منتخب ہوا تو 20، 20 گھنٹے کے اندھیرے تھے، انہوں نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا، امریکی صدر کے 5 بار فون کالز کے باوجود نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے۔

’نواز شریف کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالر میں اپنے ملک کا سودا نہیں کروں گا۔ اِن کے دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اِن کے دور میں ہم نے شبانہ روز محنت کی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں