الیکشن میں دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں: شہبازشریف
The news is by your side.

Advertisement

الیکشن میں دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں: شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ہم جشن آزادی نہیں منا سکے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں‌ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تقریر کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کرانے میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا.

انھوں‌ نے کہا کہ چترال سے کراچی تک 11 بجے آر ٹی ایس سسٹم بند کردیا گیا، یہ کیسا الیکشن تھا، جس کے نتائج آنے میں تین دن لگ گئے، یہ کیسا الیکشن تھا، جہاں فارم45 نہیں دیا گیا، کچی پرچیاں دی گئیں.

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں سب سےزیادہ 16لاکھ ووٹ مسترد کئے گئے، ایک سیاسی پارٹی کو نشانہ بناکر 16800 کارکنوں کیخلاف پرچے کاٹے گئے.


کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم عمران خان


انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئیں، اب گلی،محلوں کےنالوں سے بیلٹ پیپرز برآمد ہو رہے ہیں، پوری قوم نے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتنی دھاندلی ہوئی حکومتی جماعتیں بھی دہائی دےرہی ہیں، دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، الیکشن کے نتائج کا آزادانہ آڈٹ کرایاجائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں